اسپیکر پختونخوا اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے

0
123

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دہشت گردی کے دوران عوام کو خوراک کی فراہمی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

اسمبلی اجلاس میں اسپیکر نے کہا کہ محکمہ خوراک اتنا بڑا ادارہ ہے لیکن صرف گندم اور آٹے کی خریداری تک محدود ہے۔ فوڈ گرین کے حوالے سے کوئی عملی حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔

صوبائی وزیر خوراک نے جواب دیا کہ محکمے کے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کے گودام موجود ہیں۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ پنجاب 70 فیصد پانی میں ڈوبا ہوا ہے، کیا ہم وہاں سے سیلاب زدہ گندم خریدیں گے؟

بعد ازاں اسمبلی نے گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کی پابندی آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے، اس لیے اسے نرم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا