بھارت سے 67 پاکستانی قیدی رہا

0
95


پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں۔ ان میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں، جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔ قیدیوں کو اٹاری-واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستان کے ہائی کمیشن نے بتایا کہ 48 ماہی گیر اور 19 عام شہری بھی اس میں شامل ہیں۔ قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل میں پاکستان ہائی کمیشن دہلی کے عہدیدار موقع پر موجود رہے۔ حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

بھارت سے رہائی پانے والے زیادہ تر قیدی سندھ کے ساحلی علاقوں سے ہیں، جبکہ کچھ قیدی گجرات، راجستھان، پوربندر، حیدرآباد، لدھیانہ اور امرتسر کی جیلوں سے آئے۔ ان میں کئی ایسے ماہی گیر بھی شامل ہیں جو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں کو تفتیش اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا