رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

0
131

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہونے والی پولنگ میں 251 ووٹ ڈالے گئے

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ثنا اللہ کامیاب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہونے والی پولنگ میں 251 ووٹ ڈالے گئے، ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ رانا ثنا اللہ نے 250 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو نامزد کیا تھا۔

رانا ثنا اللہ کی کامیابی کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی 21، پیپلز پارٹی کی 26 اور پی ٹی آئی کی بھی 21 نشستیں ہوگئیں۔ جے یو آئی (ف) کے پاس 7، بی اے پی کے 4، اے این پی کی 3، ق لیگ، نیشنل پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہے جبکہ 6 آزاد اراکین بھی موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا