‎ قازقستان کیساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت

0
117

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو تجارت اور عوامی روابط مزید وسعت دینا ہوگی۔

ایوان صدر میں قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مراد نرتلیو سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، پاکستان قازق صدر کے دورے کا منتظر ہے جو نئے مواقع پیدا کرے گا۔

قازق وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا دورہ قازق صدر کے آئندہ سرکاری دورے کی تیاری کا حصہ ہے اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا