پنجاب میں اب کسی بڑی بارش کا امکان نہیں،پی ڈی ایم اے

0
131

لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون کا دسواں سپیل ختم ہو گیا اور اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب جلد بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گی۔

عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے اور بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ الرٹ جاری ہے۔ راوی، تریموں اور پنجند میں پانی کی سطح نارمل کی طرف واپس آ رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اپر دیہات بھی معمول پر آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 32 سے زائد گاؤں میں پانی موجود ہے، 488 حکومتی کیمپوں میں 80 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں اور 21 لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ساڑھے 19 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا، ساؤتھ پنجاب میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مشکلات آئیں، اور پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی لاکھ لوگوں نے میڈیکل کیمپس سے سہولیات حاصل کیں اور مون سون کے دوران چھت گرنے کے حادثے میں ایک بچی جاں بحق ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا