بلوچستان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

0
167

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک لاکھ 1 ہزار 193 امیدواروں میں سے 91 ہزار 4 سو امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 90.3 فیصد رہا۔

فرسٹ ایئر میں 46,737 امیدوار شریک ہوئے جن میں 86.4 فیصد کامیاب ہوئے جبکہ سیکنڈ ایئر میں 54,456 طلباء میں سے 51,037 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 93.7 فیصد رہا۔

صوبے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ انٹر کالج ہرمزئی کے سید عبدالمتین نے 1,051 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ دوسری پوزیشن سید اسرار احمد اور تیسری پوزیشن بی بی صفیہ کے نام رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا