کراچی میں منگل کو مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش گلشن معمار (جامعتہ الرشید) میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، دوسرے نمبر پر نارتھ کراچی میں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔
کورنگی میں 23.6، ناظم آباد میں 21، سعدی ٹاؤن میں 18.1، گلشن حدید اور پی اے ایف بیسز فیصل و مسرور میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن اور کیماڑی میں 14، اولڈ ائیرپورٹ پر 12.9 اور یونیورسٹی روڈ پر 10.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
جناح ٹرمینل پر 8.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔






