اسرائیلی حملے میں الخلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے؛ حماس کی تصدیق

0
130

حماس کے رہنما سہیل الہندی نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الخلیل الحیا سمیت تمام اعلیٰ رہنما محفوظ ہیں۔

حملے میں الخلیل الحیا کے بیٹے حمّام الحیا اور دفتر کے انچارج جہاد لبد سمیت چھ افراد شہید ہوگئے، جن میں حماس کے محافظ اور ایک قطری اہلکار بھی شامل ہیں۔

حملہ اس عمارت پر کیا گیا جہاں حماس قیادت غزہ جنگ بندی پر امریکی تجویز پر مشاورت کر رہی تھی، اور اجلاس الخلیل الحیا کی زیرصدارت جاری تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کا اصل ہدف حماس رہنما اور مذاکراتی ٹیم تھی، تاہم کسی رہنما کے شہید یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا