بلوچستان کے ضلع خاران کے پہاڑی علاقے خوکاب میں نامعلوم مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ کر کے 4 افراد ہلاک اور 4 اغوا کر لیے۔
ڈپٹی کمشنر خاران کے مطابق ہلاک اور اغوا ہونے والے تمام افراد محمد حسنی بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں جنگی خان، صاحب خان، نصرت اور ثنا اللہ پیری شامل ہیں، جبکہ صابر، بہادر خان، نوکر خان اور احمد خان اغوا ہوئے۔
پولیس قبائلی دشمنی، دہشت گردی یا دیگر ممکنہ عوامل کی تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔






