اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 سے 21 ستمبر تک 10 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری اس دوران چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقے کا دورہ کریں گے، جہاں وہ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک سمیت مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اہم دورے میں دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون، علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے اعلیٰ سطحی روابط کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ’’ہر موسم کی اسٹریٹیجک شراکت داری‘‘ کو بھی نئی قوت دے گا۔






