حکومت امداد کیلئے عالمی اداروں سے اپیل کرے، بلاول

0
154

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی اداروں سے امداد کی اپیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل نہ کرنے سے کروڑوں متاثرہ پاکستانی اس امداد سے محروم رہ جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابل فہم ہے، کیونکہ دنیا بھر میں ایسی آفات کے دوران فوری امداد کی اپیل معمول کی پریکٹس ہے، جیسا کہ 2022 کے سیلاب کے دوران کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا