مقبوضہ بیت المقدس میں ہوٹل کے باہر چاقو سے حملے میں دو اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق واقعہ مشرقی یروشلم میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے مہمانوں پر چاقو سے وار کیے۔ زخمیوں کی عمریں 50 اور 25 سال بتائی گئی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق شفاعت پناہ گزین کیمپ سے بتایا جا رہا ہے۔




