ایشیا کپ،پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

0
162

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ محمد حارث نے 43 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ صاحبزادہ فرحان 29 اور فخر زمان 23 رنز ناٹ آؤٹ رہے۔

عمان کی ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں صرف 67 رنز بنا سکی اور 17ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔ حماد مرزا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف، سفیان مقیم اور صائم ایوب نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ ابرار احمد، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد حارث کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا