سابق برازیلی صدر بولسو نارو کو 27 سال قید

0
154

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر بولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دے کر 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنادی۔ پانچ رکنی بینچ میں سے چار ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ ایک جج نے انہیں بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ سابق صدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔

بولسونارو کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا اور فل کورٹ میں سماعت کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا کو مایوس کن قرار دیا۔ فیصلے کے بعد بولسونارو کے حق میں برازیل کے متعدد شہروں میں مظاہرے بھی شروع ہوگئے۔ یاد رہے کہ ان پر 2022 کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضے کی کوشش کا الزام تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا