لاہور: کرکٹ میچز پر آن لائن جواء کروانے والے4 بکیے گرفتار

0
231

لاہور میں جوہر ٹاؤن پولیس نے ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگ میچز پر آن لائن جواء کروانے والے چار بکیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے نام عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز ہیں۔

ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگائی تھی، جن کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40,500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان بین الاقوامی کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے اور موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کا انتظام کرتے تھے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا