ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس

0
160

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ 2018 کے صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت تاحیات سکیورٹی کا حق صرف ریٹائرڈ ججز کو حاصل ہے، بیواؤں کو نہیں۔

گزشتہ دنوں رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ہر ریٹائرڈ جج کے لیے 3 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی اور بیواؤں کے لیے بھی یہی سہولت تجویز کی تھی۔ تاہم اب وضاحت کے بعد یہ سہولت صرف ریٹائرڈ ججز تک محدود کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا