وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم

0
182

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیلاب اور حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان، فصلوں اور لائیو اسٹاک کے خسارے کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صوبے اور وفاقی ادارے مل کر تفصیلی تخمینہ لگائیں تاکہ بحالی کے لیے واضح حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نقصانات کے جائزے میں جانی و مالی نقصان کے ساتھ فصلوں اور مال مویشی کی تباہی کو بھی شامل کیا جائے اور اس عمل میں سپارکو کی سیٹلائٹ اسسمنٹ سے مدد لی جائے۔ فصلوں کو امراض سے بچانے اور متاثرہ علاقوں میں موزوں کاشت کے اقدامات کی بھی ہدایت دی گئی۔

وزیراعظم نے مواصلات کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت کو ترجیح دینے کا حکم دیا اور کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے متاثرہ عوام کی بحالی میں ساتھ کھڑے رہیں۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے بریفنگ دی کہ گنے، کپاس اور چاول کی فصلوں کے نقصانات کے تخمینے پر کام جاری ہے اور آئندہ 10 سے 15 روز میں مکمل ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا