دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر ایشیا کپ کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کر دیا۔ اب پاکستان کل شیڈول کے مطابق یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا۔
یاد رہے کہ 14 ستمبر کے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے، جس پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔
میچ کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سے شکایت کی تھی، جنہوں نے کہا کہ انہیں بھارتی بورڈ یا حکومت سے ہدایات ملی ہیں۔ اسی تناظر میں پاکستان نے خبردار کیا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ ہوا تو ٹیم مزید میچز نہیں کھیلے گی۔





