مسلم دنیا دوست نما دشمن کو پہچانے،خواجہ آصف

0
136

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم دنیا کو چاہیے کہ دوست نما دشمن کی پہچان کرے اور نیٹو طرز پر اتحاد قائم کرے۔

ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی اور بڑا واقعہ ہونے کے بعد ردعمل میں وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے، آج غزہ ہے تو کل کسی اور کی باری آ سکتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کی مرضی سے شام میں حکومت آئی لیکن اسرائیل پھر بھی حملوں سے باز نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا جسے سی آئی اے نے سوڈان سے لایا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب میں رائے عامہ تیزی سے اسرائیل کے خلاف بنتی جا رہی ہے جو اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا