پی ٹی آئی سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی

0
138

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پارٹی کے 17 ارکان کے پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفے ان کے پاس آ گئے ہیں جو آج جمع کرا دیے جائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی، ڈاکٹر زرقہ سہروردی، عون عباس بپی، محسن عزیز، فیصل جاوید، مشعال یوسفزئی، فلک ناز چترال، فوزیہ ارشد، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، نور الحق قادری، ذیشان خانزادہ، علامہ ناصر عباس، دوست محمد خان، روبینہ ناز اور سیف اللہ نیازی سمیت دیگر ارکان کے استعفے موصول ہو چکے ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر احتجاج کے طور پر استعفے جمع کرائے جا رہے ہیں، کمیٹیاں ہمارے بغیر بھی چل سکتی ہیں اور کورم بھی پورا ہو سکتا ہے لیکن ہم نے فائدہ نقصان نہیں دیکھنا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا