اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاندار استقبال پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے متاثر ہوئے ہیں، اور یہ پرتپاک استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ محبت اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے نہایت خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت کی گئی۔





