راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ پر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث معاز نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف فحش تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ملزم نے خاتون کو جنسی تعلقات پر مجبور کرنے کی کوشش بھی کی۔
این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔






