ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر

0
144

ٹوکیو: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.73 میٹر، تیسری تھرو 83.75 میٹر کی جبکہ دوسری اور چوتھی کوشش ضائع ہوگئی۔ وہ ابتدائی مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے فائنل میں 84.03 میٹر تک کی تھرو کی، تاہم ان کی بھی دو تھروز فاؤل رہیں۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل وہ پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ پاکستان کو 40 برس بعد گولڈ میڈل جتوا چکے ہیں۔

ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 2024 کا بہترین ایشیائی ایتھلیٹ قرار دے کر اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا