راولپنڈی: سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہینڈلنگ سے متعلق کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف نے جیل میں تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم، جس کی سربراہی ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے، اڈیالہ جیل پہنچی۔ یہ ٹیم کا دوسرا دورہ تھا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔
تحقیقاتی ٹیم دو گھنٹے تک جیل میں موجود رہی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے آپریشن اور پیغامات کی ترسیل کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔






