غزہ میں دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

0
162

غزہ کے جنوبی شہر رفح میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق دھماکا جنینہ محلے میں اس وقت ہوا جب عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو کلیئر کرنے کے لیے قافلہ گزر رہا تھا۔

ہلاک فوجیوں کی شناخت میجر اومری چائی بن موشے، لیفٹیننٹ رون اریئلی، لیفٹیننٹ ایتان آونر بن اتزحاک اور رامات یوحانان کے طور پر ہوئی۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ یونٹ بہاد 1 کے ڈیکل بٹالین سے تعلق رکھتا تھا اور گزشتہ تین ہفتوں سے غزہ میں آپریشنز میں مصروف تھا۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 879 ہو گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا