دربار بری امام سرکار پر عملے کی من مانیاں، زائرین پریشان

0
182

اسلام آباد: نورپور شاہاں میں واقع مزار بری امام رحمۃ اللہ علیہ پر افسوسناک مناظر زیرِ مشاہدہ آئے ہیں۔
زائرین کے مطابق مزار کے انتظام و انصرام پر مامور اوقاف عملہ اور ملازمین من مانیاں کرنے کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔

شیشے کے دروازے کے ذریعے مزار کی زیارت محدود کر دی گئی٬ جو زائرین پانچ سو سے ہزار روپے تک نذرانہ دیتے ہیں، انہیں باآسانی شیشے کے دروازے کے اندر جانے دیا جاتا ہے جبکہ عام عقیدتمند بارہا منت سماجت کے باوجود اس سعادت سے محروم رہتے ہیں۔ اس امتیازی سلوک پر عوامی حلقوں میں شدید رنج اور مایوسی پائی جاتی ہے۔
مزید برآں مزار کے اطراف میں لگایا گیا شیشے کا فریم بھی عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔

زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فریم کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ہر خاص و عام کو آزادانہ زیارت کا موقع میسر آ سکے اور عملے کی نذرانہ خوری کا سلسلہ ختم ہو۔

زائرین نے اعلیٰ حکام سے اصلاحِ احوال اور شفاف نظامِ انتظامات قائم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عقیدتمندوں کی دل آزاری اور شکایات کا سلسلہ بند ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا