وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن کینسر ماہرین کے وفد کی ملاقات، بچوں کے کینسر کے علاج میں معاونت پر اتفاق

0
174

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن تعاون پر اصولی اتفاق کیا گیا۔

وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ و نیورو آنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کی۔ وفد میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی ہسپتال، جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اور ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والا خطے کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہور میں پنجاب کا سب سے بڑا اور جدید نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کے لیے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا اور پیڈریاٹرک آنکالوجی میں جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے، جبکہ نوازشریف کینسر ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہوگا۔

ہائیڈل برگ سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر وسیم بٹ نے کہا کہ لاہور اور ہیڈل برگ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ لارڈ میئر ہائیڈل برگ پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں شہروں کے درمیان تعاون ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

ڈاکٹر سٹیفن مائیکل نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج کا معیار قابلِ تعریف ہے۔ جرمن اور پاکستانی اداروں کے درمیان تربیت اور علم کے تبادلے سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم وسائل کے باوجود پنجاب کے چلڈرن اور کینسر ہسپتال میں معیاری علاج متاثرکن ہے، اور ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر پاکستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ساتھ بھی اشتراک کررہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا