فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک

0
312

کابل/اسلام آباد: فتنۃ الہندوستان کا اہم دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گل رحمان فتنۃ الہندوستان (مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث رہا۔

فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ، گوادر پی سی ہوٹل، خضدار اسکول بس دھماکا، کراچی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ خودکش حملہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔

امریکا پہلے ہی فتنۃ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے، جبکہ پاکستان اور چین اس نیٹ ورک کو اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمان کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا