حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

0
172

حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مزید بچے اور افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا