ایمان مزاری کی گرفتاری کیلئے پولیس کا رات 1بجے گھر پر چھاپہ

0
190

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ایک پیغام میں کہا کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب ان کے گھر کا محاصرہ کیا اور ان کی بیٹی ایمان اور ہادی کے بارے میں پوچھا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ شیریں مزاری کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے اور انہیں تھانے رپورٹ کرنا چاہیے، جس کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔

شیریں مزاری نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ریڈنگ پارٹی رات 1 بجے گھر پہنچی اور ان کے بچوں کی موجودگی کے بارے میں پوچھ گچھ کی، لیکن وہ وہاں موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس سے قبل سینئر صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے پاس ایک مہینے کا وقت ہے اور وہ 20 اکتوبر تک گرفتار ہو سکتی ہیں۔ اس حوالے سے مزید معلومات اور قانونی کارروائی کے بارے میں ابھی کسی حکومتی یا پولیس ذرائع کی طرف سے بیان نہیں آیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا