وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو ویکسین لگا کر افواہیں مسترد کر دیں

0
282

کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی رجا کمال کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر ویکسین سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کو ختم کرنے کے لیے انہوں نے اپنی بیٹی کو سب کے سامنے ویکسین لگوائی تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں انہوں نے کبھی اپنی فیملی کو میڈیا پر نہیں لایا، تاہم قوم کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ویکسینیشن کو اپنائیں تاکہ جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پاکستان کے موجودہ نظام میں ہر مریض کا بروقت علاج ممکن نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ احتیاط اور بچاؤ کو ترجیح دی جائے۔ ان کے مطابق مستقبل میں مزید ویکسینز متعارف کرائی جائیں گی جنہیں عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر ایسا موذی مرض ہے جو نہ صرف فرد بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے، اس لیے بچاؤ ہی سب سے بہتر راستہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا