بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات ، امن و ترقی کی مشترکہ کوششوں پر اتفاق

0
170

اسلام آباد: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں بدامنی کے واقعات، پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور دیرپا امن کے قیام پر بات کی گئی۔

بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کے لیے دعائیں کیں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے افغان سفیر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کے امن اقدامات سے آگاہ کیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا اور قبائلی جرگوں کے کردار پر زور دیا۔ افغان سفیر نے کہا کہ افغان حکومت امن کے قیام کے لیے مکمل تعاون کرے گی اور پائیدار امن دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا