ایشیا کپ، بنگلہ دیش کا سری لنکا کےخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

0
171

دبئی: ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ پچ پر پچھلے میچ میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کامیاب رہی تھی، اس لیے انہوں نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

سری لنکا کے کپتان چریتھ اسلنکا نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتا تو وہ بھی یہی فیصلہ کرتے، پچ خشک اور پرانی استعمال شدہ ہے، لیکن بیٹنگ پہلے ملنے سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ کئی نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہو کر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا