خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں ، میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق

0
169

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے خطے کے اجتماعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے انٹیلی جنس کے تبادلے میں توسیع، نئے میزائل وارننگ سسٹم کی تیاری اور مشترکہ فوجی مشقوں پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلے اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد سامنے آئے جس میں دوحہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق یہ اقدامات عرب-اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے بعد کیے گئے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ تین ماہ کے اندر مشترکہ فوجی اور کمانڈ سینٹر کی مشقیں ہوں گی جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کی براہِ راست مشقوں کا آغاز کیا جائے گا۔

اجلاس میں چھوں رکن ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہوئے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک متحدہ دفاعی ڈھانچہ ضروری ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد جی سی سی کا یہ معاہدہ خطے میں دفاعی اتحاد کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا