وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں؟ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہو سکتی ہے؟
کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی نہیں بلکہ نیتوں اور اعتماد کے بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان آبادی ہے لیکن انہیں تعلیم اور روزگار نہیں دیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری ہر پانچ سال بعد ہونی چاہیے، صوبے کا مطالبہ غداری نہیں، بلکہ عوامی حق ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی کے مسائل اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔





