سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

0
150

ایف بی آر نے کم ٹیکس دینے والے اور ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے والے امیر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی دولت کی نمود و نمائش کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے ایک لاکھ سے زائد ایسے افراد کا ڈیٹا جمع کیا ہے جو بڑے گھروں، مہنگی گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرتے ہیں۔ شادیوں پر بھاری اخراجات کرنے والے بھی اس کریک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کا گزشتہ سال سے موازنہ کیا جائے گا اور 80 فیصد گوشواروں کا آڈٹ ہوگا۔ جو افراد آمدن چھپائیں گے یا لائف اسٹائل اور گوشواروں میں تضاد پایا گیا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ دولت کی نمائش کرنے والے افراد بروقت اپنے ٹیکس ریٹرن اپ ڈیٹ کر لیں، بصورت دیگر وہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا