بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

0
184

اسلام آباد پولیس نے یکم اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور گرفتاریاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیور چاہے نجی ہو یا سرکاری، گاڑی بند کی جائے گی اور ضمانت بھی نہیں ملے گی۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے دفاتر میں لائسنس بنوانے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

یکم اکتوبر کے بعد لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی تھانے میں بند ہوں گے، مقدمہ درج ہوگا اور لائسنس بننے تک کریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا