عوامی ایکشن کمیٹی رہنما شوکت نواز میر کی دہری پالیسی بے نقاب،آڈیو لیک

0
321

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق آڈیو لیک سامنے آگئی جس نے ان کی دہری پالیسی کو عیاں کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جلسوں میں وہ مہاجر نشستوں کو ریاستی بجٹ پر بوجھ قرار دیتے اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال پر تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک آڈیو کال میں اپنے دوستوں کی گاڑیاں بچانے کے لیے ترغیب دیتے سنے گئے۔

آڈیو میں شوکت نواز میر اپنے ساتھی کو مشورہ دیتے ہیں کہ “کسی کو بتانا نہیں، خاموشی سے معاملہ سلجھاؤ”، جبکہ دوسری جانب جلسوں میں میرٹ اور شفافیت کی دہائیاں دیتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا