بچیوں سے زیادتی کیس ، ملزم کو خاتون نے احاطہ عدالت میں پیٹ دیا

0
192

کراچی: قیوم آباد میں بچوں سے زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم کو اعترافی بیان کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیان ریکارڈ کرنے والے جج کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس پر سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔ اسی دوران متاثرہ بچی کی والدہ نے احاطہ عدالت میں ملزم پر حملہ کر دیا، بعدازاں دیگر سائلین نے بھی تشدد میں ساتھ دیا۔

تشدد کے باعث ملزم کی حالت بگڑ گئی، جس پر پولیس اسے فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا