کراچی: کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی بولاری اور میٹنگ کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈاؤن لائن متاثر نہیں ہوئی تاہم اپ ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا اور مہران ایکسپریس سمیت کئی ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں۔
کوٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ کر دی گئی ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔





