جس کو جہاد کا شوق ہے فوج جوائن کرے، علامہ طاہر اشرفی

0
255

لاہور: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی گروہ، فرد یا جماعت کو اپنا خودسرانہ طور پر جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے اور جو لوگ جہاد کا شوق رکھتے ہیں انہیں فوج میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے مذہبی رواداری، غیرمسلموں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہراساں نہیں کیا جا سکتا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حافظ اشرفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرمین کی حفاظت ہمارے لیے اعزاز ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا