اہلیہ مرد نہیں عورت ہے،فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں شواہد پیش کرینگے

0
239

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اپنی اہلیہ کی جنس کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے امریکی عدالت میں شواہد جمع کرائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صدر میکرون عدالت میں تصویری اور سائنسی ثبوت کے ساتھ ماہرین کی گواہیاں بھی پیش کریں گے تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں۔

میکرون فیملی کے وکیل نے کہا کہ اس جھوٹے پروپیگنڈے نے ذاتی وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز، جنہوں نے صدر کی اہلیہ کو مرد قرار دیا تھا، کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر پورے کیریئر کی ساکھ داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔ ان کے وکلا نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا