امریکا کی جانب سے ویزا دینے سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
امریکا نے فلسطینی صدر کو اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کیا، جس کے بعد اقوام متحدہ نے متبادل انتظام کیا۔ دوسری جانب پرتگال نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل کینیڈا، فرانس، برطانیہ، بیلجیم اور آسٹریلیا سمیت کئی مغربی ممالک بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔





