مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کئے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر مملکت

0
328

اسلام آباد میں عالمی یومِ امن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن مکمل نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن صرف جنگ نہ ہونے کا نام نہیں بلکہ انصاف اور مساوات کے فروغ کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی و علاقائی امن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا کی متحارب قوتوں کے ساتھ متوازن تعلقات رکھتا ہے۔ عالمی برادری پاکستان کو مسائل کے حل میں شریکِ کار تسلیم کرتی ہے۔

صدر زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے عالمی امن کے لیے کردار کو سراہا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو برداشت، رواداری اور مکالمے کی اقدار اپنانے کی تلقین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہتھیاروں کے بجائے مکالمے اور تعاون کو ترجیح دینی چاہیے، اور پاکستان پرامن، انصاف پر مبنی دنیا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا