سعودی قرضے سب سے سستے، معاشی تعاون بڑھے گا، دفتر خارجہ

0
246

پاکستان کو سعودی عرب سے 4 فیصد شرح سود پر 5 ارب ڈالر کے سستے قرضے ملے ہیں، جو چینی اور کمرشل قرضوں کے مقابلے میں کافی کم شرح پر ہیں۔ سعودی عرب یہ قرض بغیر اضافی چارجز کے سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا ہے، جن میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر تک اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے۔

آئی ایم ایف نے شرط رکھی ہے کہ سعودی عرب، چین اور یو اے ای اپنے کیش ڈیپازٹس تین سالہ پروگرام کے دوران برقرار رکھیں۔ ان تینوں ممالک نے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں، جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا بڑا حصہ ہیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کے باوجود مقامی مارکیٹ سے 8 ارب ڈالر خریدنے پڑے ہیں، اور وزارت خزانہ اب بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور کریڈٹ گارنٹیز پر زیادہ انحصار کر رہی ہے۔ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب نے ایک دفاعی معاہدہ بھی کیا ہے، جس میں معاشی تعاون کو بھی اہمیت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ سعودی قرضوں کی شرح 4 فیصد ہے، لیکن پاکستان 4 ارب ڈالر کی سہولت پر 6.1 فیصد سود ادا کر رہا ہے۔ سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کا تیل 6 فیصد شرح پر حاصل کیا گیا ہے۔ چینی ڈیپازٹس کو بھی آئندہ سال دوبارہ رول اوور کرانے کا امکان ہے۔

غیرملکی کمرشل قرضوں میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک سے 8.2 فیصد، یو بی ایل سے 7.2 فیصد، اور یو اے ای سے 6.5 فیصد شرح پر قرض لیا گیا۔ پاکستان نے چینی بینکوں سے بھی مختلف شرحوں پر قرض حاصل کیے، جن میں 4.5 سے 7.3 فیصد تک سود شامل ہے۔ ان میں سے کچھ قرضے چینی کرنسی میں تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا