امریکی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارتی آئی ٹی انڈسٹری کے متاثر ہونے کا خدشہ

0
178

امریکا کی ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایچ ون بی ویزے رکھنے والوں یا ری نیو کرانے والوں پر نئی فیس کا اطلاق نہیں ہو گا تاہم نئے آرڈر سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

امریکی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں جاری ایچ ون بی ویزوں میں سب سے زیادہ 71 فیصد حصہ بھارت کا ہے، چین 11.7 فیصد کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ڈیلس میں مقیم امیگریشن اٹارنی نعیم سکھیا نے کہاکہ ویزا پالیسی میں تبدیلی سے پاکستان کے آئی ٹی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں میں اسپانسرشپ مہنگی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا