پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ شروع

0
243

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کچرا جمع کرنے کیلئے رنگ دار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ پہلے مرحلے میں ’’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘‘ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پانچ رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں گے، پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی، سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں اور کانچ کے ٹکڑے ڈالے جائیں گے۔

سُرمئی رنگ میں پھلوں کے چھلکے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی، لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے کیلئے ہوں گے، نارنجی ڈبے پلاسٹک ویسٹ کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔

30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا اور رنگ دار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا