توشہ خانہ ٹو کیس: بریگیڈیئر (ر)محمد احمد نے اہم گواہی دیدی

0
220

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد احمد نے اہم بیان دیا ہے۔ ان کے بیان کے مطابق، 15 مئی 2020 سے 10 اپریل 2022 تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیے، اور 7 مئی 2021 سے 10 مئی 2021 تک دورہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

سعودی ولی عہد کے تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں، زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا۔

سعودی عرب سے ملے تحائف کی مالیت 29 لاکھ 14 ہزار 500 روپے لگائی گئی، اور بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، اور عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور انہوں نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا