وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی کمپوزٹ سرکل تفتان ٹیم نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔ ملزم شادی خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے قبضے سے 475 ملین ایرانی ریال، 60 امریکی ڈالر، 2 لاکھ 59 ہزار پاکستانی روپے اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
حکام کے مطابق، ایف آئی اے کا کریک ڈاون جاری ہے اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ اور آس پاس کے علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم شادی خان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔





