وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی امریکی ڈالر فروخت کرنے والے ملزم محمد شفیق کو صدر موبائل مارکیٹ سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر، 16 ہزار 180 روپے اور موبائل فون برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔





